تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بیٹری طاقت بڑھانے کا انوکھا اور منفرد طریقہ

دنیا بھر میں اسمارٹ فونز، الیکٹرک کاروں اور اسمارٹ گھڑیوں میں جدت آتی جا رہی ہے لیکن ان میں سب سے بڑا مسئلہ بیٹریوں کا ہوتا ہے، تاہم اب ماہرین نے ایسی بیٹری تیار کرلی ہے جو عام بیٹریوں کی نسبت پانچ گنا زیادہ بجلی ذخیرہ کرسکتی ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق میلبورن کی موناش یونیورسٹی نے لیتھیم سلفر سے بنی بیٹری میں شکر (گلوکوز) شامل کرکے اسے دیگر بیٹریوں کی نسبت زیادہ پائیدار اور زیادہ بجلی ذخیرہ کرنے والی بیٹری بنادیا ہے۔

سائنس دانوں کے اس کارنامے کے بعد بیٹری کو 1000 مرتبہ ری چارج کرنے پر بھی اپنی افادیت برقرار رکھتی ہے۔

سائنسدانوں نے ایک جڑنے والا (بائنڈنگ ایجنٹ) بنایا ہے جو سلفرذرات کے درمیان اضافی جگہ بناتا ہے اور وہ پھیلتے ہیں، اس طرح چارجنگ کے دوران ذرات کو پھیلنے کی جگہ مل جاتی ہے اور یوں تجرباتی بیٹری 200 سائیکلز تک چلتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک بیٹری کی مکمل چارجنگ اور مکمل خالی ہونے کے چکر کو ایک بیٹری سائیکل کہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -