تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

واٹس ایپ کا منفرد فیچر سامنے آگیا

واٹس ایپ نے صوتی پیغامات کو بیک گراؤنڈ میں سننے کا اہل بناکر صارفین کی بڑی مشکل حل کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی مقبول ترین پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کےلیے منفرد فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین دوسری چیٹ پر منتقل ہونے کے باوجود وائس میسج کو سن سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کسی ایک صارف سے ملنے والے پیغام کو سننے کے ساتھ ساتھ دوسرے صارف سے الگ چیٹ ونڈو پر بات کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر ڈیسک ٹاپ بی ٹا ورژن 2.2204.5 میں شامل کیا جائے گا، بعد ازاں اسے آئی او ایس اور اینڈروائیڈ صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -