اشتہار

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ٹیسٹ میں انوکھا واقعہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین ملیبرن ٹیسٹ میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے اور میلبرن میں ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں میچ کے دوسرے روز ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جو اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ کیمرے کی آنکھ نے اس منظر کو محفوظ کیا اور یوں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہوا کچھ یوں کہ میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران جنوبی افریقی بولر اینرک نورکیا فیلڈنگ کر رہے تھے کہ اچانک گراؤنڈ میں گھومتا اسپائیڈر کیم آیا اور ان کے جسم سے ٹکرا گیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نورکیا فلیڈنگ کر رہے ہیں کہ اچانک کہیں سے اڑتا اسپائیڈر کیم ان سے ٹکراتا ہے۔ اچانک اس افتاد سے فیلڈر زمین پر گر جاتے ہیں تاہم خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی اور کچھ دیر بعد ہی وہ فلیڈنگ کے لیے دوبارہ تیار ہوگئے۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا کے 189 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 8 وکٹوں کے نقصان پر 575 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی۔
تیسرے روز کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے دوسری اننگ میں ایک وکٹ گنوا کر 15 رنز بنا لیے تھے اور اسے اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے 371 رنز درکار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں