منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

چوروں کیلئے مکان کے دروازے پر لکھا گیا انوکھا پیغام وائرل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک شخص نے انوکھا طریقہ اپنا کر چوروں کو حیرانی میں مبتلا کردیا، مذکورہ شخص کا چوروں کے نام لکھا گیا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چوروں کو حیران کرنے کے لیے ایک شخص نے انوکھا طریقہ اپنایا۔ اس نے کاغذ پر ایک انوکھا پیغام لکھا اور اپنے گھر کے دروازے پر چسپاں کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ہم سنکرانتی کے لیے زیورات اور رقم لے کر گاؤں جا رہے ہیں۔ براہ کرم ہمارے گھر نہ آئیں۔ گھر میں کچھ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ انوکھا پیغام تیزی سے وائرل ہو گیا اور لوگ اس پوسٹر پر لکھی گئی تحریر پڑھ کر حیرانی میں مبتلا ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق لوگ عام طور پر تہواروں کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہوجاتے ہیں اور چوروں کو وارداتیں کرنے کا موقع مل جاتا ہے، یہ پیغام چوروں کو چونکانے کے لیے تحریر کیا گیا تھا۔

سنکرانتی کے موقع پر بھارت میں موجود حیدرآباد اور آس پاس کے علاقوں میں لوگ بڑی تعداد میں گاؤں یا رشتہ داروں کے گھروں کا رخ کرتے ہیں۔

خاتون خواب دیکھ کر لکھ پتی بن گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تحریر حیدرآباد کے ایک علاقے میں رہنے والے ایک شخص کے مکان کی بتائی جا رہی ہے، جس نے چوروں کے نام یہ پیغام تحریر کیا جسے دیکھ کر محلے والے بھی حیران رہ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں