The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں ماسک نہ پہننے پر شہریوں کو انوکھی سزائیں

جہلم :  کرونا ایس او پیز کی خلاف وزری پر مقای انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو انوکھی سزائیں دینا شروع کردی ہیں۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے اپنا اثر دکھا رہی ہے، جس کے باعث یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کوویڈ میں مبتلا ہورہے ہیں، حکام نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے لیکن شہریوں کی جانب سے کرونا پر مسلسل غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

شہریوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کےلیے انوکھی سزائیں دینا شروع کردی، انتظامیہ پنڈ دادن خان میں ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو دھوپ میں کھڑے رہنے کی سزا دینے لگی۔

اسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان نے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کیے جانے پر سزا دی گئی۔

دوسری جانب دینہ سٹی میں انتظامیہ نے دو بیکریاں اور ایک ہوٹل سیل کرکے دکان داروں پر جرمانے عاید کیے جبکہ سوہاوہ اور دیگر علاقوں میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے۔

کرونا کی صورتحال مزید بگڑ گئی، ایک روز میں مزید 5234 کرونا کا شکار

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان میں پنجے گاڑ دئیے ہیں جس کا شکار بچے بھی ہورہے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 5200 سے زائد افراد کرونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں