تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا کی صورتحال مزید بگڑ گئی، ایک روز میں مزید 5234 کرونا کا شکار

اسلام آباد : کرونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے لوگوں کو اپنا شکار بنارہی ہے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 83 افراد دم توڑ گئے۔

ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑتی جارہی ہے، جس کے باعث حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 50 ہزار 170 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5 ہزار 234 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.43 فیصد ہے جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار 347 ہوگئی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں بھی سخت پابندیاں نافذ کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں، جس کے تحت کرونا کیسز 8 فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

Comments

- Advertisement -