پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جشن منانے کا منفرد انداز، علیم ڈار کے اسٹائل کی سوشل میڈیا پر دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اپنا فیصلہ درست ثابت ہونے پر دنیا کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار نے جشن منانے کا دلچسپ انداز اپنایا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے علیم ڈار کے فیصلے کیخلاف جاکر ریویو لیا جو غلط ثابت ہوا جس پر امپائر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مکا ہوا میں لہرایا۔

علیم ڈار کا یہ اسٹائل سوشل میڈیا صارفین کو بھی بھا گیا جہاں کوئی میمز بنا رہا تو کوئی پرمزاح چٹکلے شیئر کررہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد امپائر کے منفرد انداز سے لطف اندوز ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان کے عظیم امپائر علیم ڈار کا پوری دنیا میں ڈنکا بجتا ہے، انہوں نے میچ کے دوران جو فیصلہ سنایا وہ ہمیشہ صحیح ثابت ہوا لیکن ٹی 20 کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں علیم ڈار کا ایک فیصلہ غلط ثابت ہوا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کے چٹکلے ملاحظہ کیجیئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں