تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

امریکا میں انوکھی چوری، ملزم نے واردات کا کیا طریقہ اپنایا؟

واشنگٹن: امریکا میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئے، ملزم نوکری کے حصول کے بہانے پیزا ریستوران کا ‘ٹپ جار’ لے کر فرار ہوگیا، پولیس نے چور کو گرفتار کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پینوسلوانیا میں پیش آیا جہاں ملزم جاب حاصل کرنے پیزا ریستوران پہنچا اور نوکری فارم پر اپنی تمام تفصیلات بھی درج کیں بعد ازاں موقع دیکھ کر ٹپ جار اٹھا کر فرار ہوگیا، ریستوران ملازم نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو نوکری فارم میں درج ملزم کی تفصیلات سے گرفتاری میں آسانی ہوئی، چور نے اپنے حوالے سے تمام معلومات بالکل درست لکھی تھیں۔

پینوسلوانیا کے شہر کیٹاسوکو میں قائم ریستوران میں جب پولیس پہنچی تو انتظامیہ نے انہیں ملزم کا نوکری فارم پیش کیا، پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر جلد بازی میں چور کا دماغ کام نہیں کیا اور اس نے اپنی صحیح تفصیلات درج کیں، عمومی طور پر ملزمان اپنی کوئی بھی شناخت نہیں چھوڑتے۔

چوری کی انوکھی واردات: چور قیمتی سامان کے بجائے لاکھوں مالیت کے کبوتر لے اڑے

پولیس کا کہنا تھا کہ چور نے ریستوران ملازم پر چاقو سے حملے کی بھی کوشش کی، ملزم کے خلاف ڈکیتی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -