تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یو اے ای پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش

پاکستان کا دوست اسلامی ملک متحدہ عرب امارات سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہے اور متاثرین کے لیے راشن کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو ماہ سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے۔ جس کے نتیجے میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہوچکی ہے جب کہ ہزاروں گھر تباہ ہونے سے لاکھوں افراد بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے آچکے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

سیلاب کی ان تباہ کاریوں پر دنیا بھر سے پاکستان کے متاثرین کی امداد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، قریبی دوست اسلامی ملک متحدہ عرب امارات بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلیے پیش پیش ہے اور ان کیلیے راشن کا انتظام کیا جارہا ہے۔

پاکستان کےسیلاب متاثرین کی مدد کے لئے متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں سفارتخانے نے خلیفہ بن زید ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن اور ہلال احمر کے تعاون سے امدادی سامان تیار کیا جارہا ہے اور بڑے ہال میں 24 گھنٹے متاثرین کیلئے راشن کے پیکٹ بنائے جا رہے ہیں جو جلد متاثرہ علاقوں میں بھیجے جائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف بھی عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کیلیے 50 کروڑ ڈالر کی عالمی امداد کا اعلان

وزیراعظم کی اپیل پر سیلاب متاثرین کے لیے عالمی تنظیموں اور مالی اداروں نے 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔

Comments

- Advertisement -