تازہ ترین

امریکا کا سیلاب متاثرین کیلیے 3 کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 3کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سندھ کےسیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچے تو یوایس ایڈ کے شراکت دار ادارے ایکٹیڈ کے عہدیداران کے ہمراہ تھے۔

امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 3کروڑ ڈالرز اضافی امداد کا اعلان کیا۔ رواں سال جاری ہونے والی امداد کا مجموعی تخمینہ 9کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ہو جائے گا۔

امریکی سفیرنےاعلان ضلع شکارپورمیں سیلاب متاثرہ علاقوں کےدورےمیں کیا۔ امر یکی سفیرنے متاثرین میں خیمے، بیت الخلا، حفظان صحت کی کٹس، دیگر سامان تقسیم کیا۔

گاؤں مکھنو کے دورے میں امریکا کی جانب سےفراہم عارضی پناہ گاہوں کا جائزہ لیاگیا۔ امر یکی سفیر سیلاب متاثرین کیساتھ گھل مل گئے اور درپیش مسائل کی معلومات حاصل کی۔

امریکی سفیر نےحالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -