تازہ ترین

معمولی تنازعے پر کمسن بچے نے 4 سالہ پھوپھی زاد کا گلا کاٹ دیا

نئی دہلی : بھارتی ریاست اترپردیش میں میں 7 سالہ بچے نے معمولی تنازعے پر اپنے پھوپھی زاد کو ذبح کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سفاکیت کی یہ داستان بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں رقم ہوئی جہاں ایک کمسن بچے نے 4 سالہ عزیز کو بے دردی سے گلا کاٹ کر ہلاک کردیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بریلی کے ایک علاقے میں دو بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک کسی بات پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی اور 7 سالہ بچے نے گھر سے تیز دھار چھری لاکر 4 سالہ پھوپھی زاد بھائی کا گلا کاٹ دیا۔

متاثرہ بچے کو محلے داروں و عزیز و اقارب نے انتہائی نازک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

بیٹے (مقتول) کی موت پر ماں نے اپنی نند کے 7 سالہ بیٹے (قاتل) کے خلاف پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھانجے نے اپنی ماں کے اکسانے پر میرے بیٹے کو ذبح کیا۔

مقامی میڈیا کی رپوٹ کے مطابق مقتول کی والدہ نے اہل خانہ کے دباو میں آکر تھانے میں درج کرائی گئی شکایت واپس لے لی جس کے باعث پولیس نے مزید کارروائی روک دی۔

Comments

- Advertisement -