بھارت میں شادی سے کچھ گھنٹے قبل فرار ہونے والے دلہے کو دلہن نے ڈھونڈ نکالا اور شادی کے منڈپ تک لے گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش میں پیش آیا، جہاں دلہن کے لیے اس کی شادی کا خاص دن دولہے کو ڈھونڈنے کی جدوجہد اور اس کا پیچھا کرنے میں بدل گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ شادی کے عین وقت دولہے نے شادی سے انکار کردیا جس پر دلہن عروسی لباس میں ہی اپنے دلہے کو ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑی۔
رپورٹ کے مطابق جوڑے کے درمیان ڈھائی سال کا تعلق تھا، تاہم بارات کے انتظار میں بیٹھی دلہن کو بتایا گیا کہ دولہا ابھی تک نہیں آیا تو دلہن خود ہی اسے ڈھونڈنے نکل گئی۔
دلہن نے 2 گھنٹے کے بعد تقریباً 20 کلو میٹر سفر کرتے ہوئے لڑکے کو ڈھونڈ نکالا جو بریلی شہر کی حدود سے باہر ایک بس میں موجود تھا۔
بعدازاں دلہن نے بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں سلمان خان کا ڈائیلاگ ’ہاتھ پکڑ کر منڈپ لے جاؤنگا‘ کے ڈائیلاگ کو حقیت کر دکھایا، دلہن، اس کے خاندان اور لڑکے کے خاندان والے اسے ایک مندر میں لے گئے جہاں دونوں کی شادی کرا دی گئی۔