منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان کے حوالے سے اپ ڈیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بیٹر فخر زمان نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ باولر کل وارم اپ میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کو کل اپنا پہلا وارم اپ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی میچ پریکٹس کے لئے وارم اپ میچ کے لئے دستیاب ہیں۔

فخر زمان ابھی مزید ری ہیب میں حصہ لیں گے وہ برسبین میں کرکٹ ٹریننگ بھی جاری رکھیں گے۔

دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ سے آسٹریلیا پہنچ کر برسبین میں پاکستان ٹیم کو جوائن کیا۔ شاہین آفریدی اور فخر زمان انجری کی ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں موجود تھے۔

اسسٹنٹ ٹو بولنگ کوچ عمر رشید اور پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے برسبین میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ ڈاکٹر نجیب کی عدم موجودگی میں فرائض انجام دینے کیلئے ڈاکٹر شمائل نے بھی پاکستان ٹیم جوائن کرلی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں