جمعرات, مئی 29, 2025
اشتہار

گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور : گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے تباہی مچ گئی ، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے گلشن رحیم کالونی میں گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے فوری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور زخمی افرادکو اسپتال منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں : کراچی : گھر میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے دھماکا، 4 افراد جھلس کر زخمی

یاد رہے ایک ایسا ہی واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی میں پیش آیا تھا، جہاں ایک گھر میں  بیٹری پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں میاں بیوی اور 2بچے شامل تھے تاہم زخمیوں کی شناخت عارف45سالہ،نازیہ، اور 2بچے ہینری 5سالہ اور وینیسر 8سالہ کے نام سے ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں