اشتہار

بھارت نے دنیا کو جوہری دہشت گردی کے خطرے سے دوچار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت نے دنیا کو جوہری دہشت گردی کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے، دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں یورینیم کی چوری کے پے درپے واقعات دنیا کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں یورینیم کی چوری اور اسمگلنگ کے پے در پے واقعات نے بھارتی نیوکلیئر پروگرام کے لیے سیکیورٹی کے خطرناک حد تک ناقص انتظامات کا پردہ چاک کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جوہری مواد کی چوری نے جوہری دہشت گردی کا سنگین خطرہ پیدا کر دیا، عالمی طاقتوں کو بھارت میں ناقص حفاظتی معیارات سے نمٹنے کے لیے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

ماضی قریب میں بھی بھارت میں یورینیم، تابکار مادے کی چوری کے متعدد واقعات رونما ہوئے جو بھارت کے اندر جوہری مواد کی بلیک مارکیٹ کی موجودگی کی نشان دہی کرتے ہیں۔

بھارتی حکام نے 2021 کے دوران جھارکنڈ میں 6.4 کلوگرام یورینیم اور اسی طرح مہاراشٹرا میں 7 کلوگرام یورینیم ضبط کی تھی۔ 26 اگست 2021 میں کولکتہ میں ایک انتہائی تابکار اور زہریلے مادے کی قسم کی کل 250 کلو گرام یورینیم جس کی مالیت 573 ملین ڈالر تھی، کو ضبط کیا گیا۔ اسی طرح دسمبر 2006 میں راجرپا (ضلع رام گڑھ) کے ایک تحقیقی مرکز سے تابکار مواد سے بھرا ایک کنٹینر چوری ہو گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے واقعات نے ہندوستان کے اندر قابل انشقاق مواد کے بڑے ذخیرے کی سیفٹی پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔

آرمز کنٹرول ایسوی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ ان واقعات نے خطے میں جوہری سلامتی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں تشویش کو جنم دیا ہے۔ سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ کنٹمپریری ریسرچ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ افزودگی کے مواد کی چوری سمیت سیکیورٹی لیپس کے بار بار ہونے والے واقعات نے واضح طور پر اشارہ کیا کہ ہندوستان کے سیکیورٹی میکنزم اور نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں سنگین خامیاں ہیں، جو کہ بین الاقوامی برادری کے لیے تشویش کا باعث بننا چاہیے۔

اے پی پی رپورٹ کے مطابق اگر ان خامیوں کو دور نہیں کیا گیا تو یہ پورے خطے کے لیے تباہ کن ایٹمی خطرہ بن سکتے ہیں، افزودگی کا مواد غیر قانونی اداروں یا غیر ریاستی عناصر کے ہاتھ لگ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں