اس سال فروغ ادب کے لیے ’’جشن ریختہ “ کا انعقاد دبئی میں کیا جائے گا اور ذبیل پارک میں 27 جنوری سے شروع ہونے والا یہ ادبی میلہ 2روز تک جاری رہے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اردو ادب کے فروغ کے لیے جشن ریختہ رواں ماہ دبئی میں منعقد ہوگا۔ 27 جنوری سے شروع ہونے والے اس دو روزہ ادبی میلے میں اردو نثر، شاعری اور زبان کی ترقی و ترویج سمیت مختلف موضوعات زیربحث آئیں گے۔
اس شاندار میلے میں نامور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر، شبانہ اعظمی، ثمینہ پیرزادہ، ماہرہ خان سمیت پاکستان اور بھارت کے نامور شعرا، فنکار، ادیب اور مفکرین شرکت کریں گے۔
View this post on Instagram
دبئی کے ذبیل پارک میں ہونے والے اس میلے میں اردو ادب کی دنیا کی نامور شخصیات شاعری، گفتگو، غزل اور کہانیاں پیش کریں گی جن سے اردو سے محبت کرنے والے اس سال بھی میلے سے لطف اندوز ہوں گے۔
View this post on Instagram
فیسٹیول میں شریک پاکستان معروف اداکار جوڑی، عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ سیشن کے ایک ٹاک شو میں متعدد چیلنجز سے گزرتے ہوئے اپنے 48 سالہ سفر کا احوال بیان کریں گے۔
ایک سیشن میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان شرکا کو تجربہ کار بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور معروف بھارتی فلم ساز و اداکار شیکھر کپور کے ساتھ بات چیت کرتی دکھائی دیں گی۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ اس فیسٹیول میں پاکستانی انسانی حقوق کی کارکن ارفع سیدہ زہرہ، اداکار عدیل ہاشمی اور معروف شاعر تہذیب حافی بھی شرکت کریں گے۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فیسٹیول ابتدائی طور پر اسی مقام پر فروری 2019 میں شیڈول کیا گیا تھا، تاہم اسے آخری لمحات میں غیر متوقع طور پر منسوخ کردیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
اس فیسٹیول میں 15000 سے زائد لوگوں کی شرکت متوقع ہے جن میں بھارت اور پاکستان کے اردو ادب سے شغف رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شامل ہے۔