بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور وزیر اعظم نریندر مودی سے زیادہ مقبول ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی پہلی تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی کامیابی پر مقبولیت میں ویرات کوہلی اور وزیراعظم نریندر مودی کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اروشی روٹیلا کی فلم ڈاکو مہاراج نے 156 سے زائد کروڑ کا بزنس کیا ہے۔
اداکارہ نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے مقبولیت میں ویرات کوہلی اور نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا ہ اور 2025 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔
واضح رہے کہ فلمساز بوبی کولی کی ایکشن ایڈونچر فلم ’ڈاکو مہاراج‘ میں اروشی روٹیلا نے ساؤتھ کے اداکار ننداموری بالا کرشنا، بوبی دیول اور پرگیہ جیسوال کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
گزشتہ اتوار کو ریلیز ہونے والی فلم نے ٹکٹوں کی فروخت میں 156 کروڑ روپے کمائے ہیں۔