بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اروشی روٹیلا کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا کی مبینہ بوائے فرینڈ سولال سایدا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا ان دنوں فرانس کے شہر پیرس میں ہیں جہاں سے انہوں نے سولال سایدا کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دیں۔

سب سے پہلے انہوں نے ایک تصویر شہیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اروشی اور سولال ایک ساتھ سیلفی لے رہے ہیں جبکہ اداکارہ کے ہاتھ میں خوبصورت سا اسمارٹ فون کور ہے جس پر ہیرے لگے ہوئے ہیں۔

متعلقہ: اروشی روٹیلا رشبھ پنت کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئیں؟

بتایا جا رہا ہے کہ کور کی قیمت تقریباً تین لاکھ (بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے اور یہ اداکارہ کو سولال نے بطور تحفہ دیا ہے۔

اروشی روٹیلا نے مذکورہ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کئی ہیش ٹیگ استعمال کیے جن میں سے ایک #Love تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)

اداکارہ نے تین عدد تصاویر مزید شیئر کیں جن میں اداکارہ کو سولال سایدا کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں اروشی خوبصورت ڈائمنڈ انگوٹھی پہنے نظر آ رہی ہیں۔

تصاویر پر اروشی روٹیلا کے مداح پریشان ہوگئے اور وہ ایک ہی سوال کر رہے ہیں کہ کیا اروشی نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو چھوڑ دیا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں