اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

اروشی روٹیلا نے سیف علی خان سے معافی مانگنے کی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے اسپتال میں زیرِ علاج فلم اسٹار سے معافی مانگنے کی انسٹاگرام پوسٹ چند گھنٹوں بعد ہی ڈیلیڈ کر دی۔

اروشی روٹیلا نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملے پر گفتگو کے دوران مہنگی گھڑی اور انگوٹھی کا دکھاوا کیا تھا جس پر انہیں خوف تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا

- Advertisement -

انہوں نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سیف علی خان کے نام پیغام جاری کیا جس میں فلم اسٹار سے معافی مانگی۔ اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں نے انٹرویو میں آپ کی حالت کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ اور والدین سے ملنے والے تحائف کو اہمیت دی جس کیلیے شرمندہ ہوں۔

Is she mentally well?
byu/Holiday_Light1249 inBollyBlindsNGossip

لیکن اروشی روٹیلا نے اس پوسٹ کو چند گھنٹوں بعد ہی ڈیلیٹ کر دیا اور اب یہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے جس پر صارفین مزید غصے میں آگئے۔

صارفین کی جانب سے اداکارہ کی اس حرکت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ بہت سے صارفین نے ان کی معافی کی نوعیت پر سوالات اٹھائے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ پہلے معافی مانگنا اور پھر ڈیلیٹ کر دینا؟ کیا یہ مذاق ہے یا پبلسٹی اسٹنٹ؟ دوسروں نے لکھا کہ معافی محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش تھی۔

اس طرح، ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر آپ کو ڈیلیٹ ہی کرنی تھی تو پہلے معافی کیوں مانگی؟ لگتا ہے کہ آپ اپنی معافی کو بھی سنجیدہ نہیں لے رہیں۔

صارفین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اروشی روٹیلا کی حرکت کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں