بالی ووڈ کی اداکارہ اروشی روٹیلا کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی خوبصورت ہیں اور ایسے ہی ان کی پیدائش ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے انٹرویو میں بوٹاکس، کاسمیٹک سرجریز اور فلرز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی۔
انہوں نے کہا کہ میں قدرتی خوبصورتی کی حامل ہوں، میں پیدا ہی ایسی ہوئی تھی، قدرتی طور پر ہی ایسی ہی ہوں میں پہاڑی لڑکی ہوں قدرت سے آئی ہوں۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ میں نے آج تک اپنے خدوخال میں کوئی تبدیلی نہیں کروائی ہے۔
اروشی روٹیلا کا یہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین ان پر تنقید کررہے ہیں اور جھوٹا بھی قرار دے رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران اروشی روٹیلا سے سوال کیا گیا کہ وی چیم چینجر اور فلم ڈاکو مہاراج کے باکس آفس کلیش کو کیسے دیکھتی ہیں۔
اروشی روٹیلا نے کہا کہ شنکر سر بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں میں نے ان کے ساتھ پہلے بھی ’انڈین 2‘ میں کام کیا ہے، میرے خیال ہے یہ پورا ہی گیم چینج ہوگیا ہے بالکل اس فلم کا بھی بہت زیادہ ہائپ تھا لیکن اگر کیارا ایڈوانی کی گیم چینجر فلاپ ہوئی ہے اور میری ڈاکو مہاراج بلاک بسٹر ہے تو یہ میری غلطی نہیں، تو مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے یہ سارے ٹوئٹس کیوں ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکو مہاراج میں بڑی عمر کے اداکار کے ساتھ آئٹم نمبر کرنے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔