اشتہار

کیا اروشی نے پلاسٹ سرجری کروائی؟ اداکارہ کی پرانی تصاویر سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: 17 سال کی عمر میں ’مس یونیورس انڈیا‘ کا اعزاز اپنے نام کرنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا پر بھی پلاسٹک سرجری کروانے کا الزام لگ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کسی تعارف کی محتاج نہیں کیونکہ وہ اکثر کسی نہ کسی تنازع کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں۔

اس بار اداکارہ کی پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے ان پر پلاسٹک سرجری کروانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے جس پر فی الحال انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

- Advertisement -

متعلقہ: اروشی روٹیلا کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں

اروشی

پرانی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ میں کئی جسمانی تبدیلیاں آئیں اور ایسا صرف پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ تصاویر میں وہ بالکل پہچان میں نہیں آ رہیں۔

اروشی

سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ صارفین یہ بھی الزام عائد کر رہے ہیں کہ انہوں نے خوبصورتی میں اضافے کے لیے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔

اروشی

اروشی روٹیلا بالی وڈ کی پہلی اداکارہ نہیں جن پر پلاسٹک سرجری کروائے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہو بلکہ متعدد اداکارائیں ایسے الزامات کا سامنا کر چکی ہیں۔

اروشی

انڈسٹری میں ایک وقت تھا جب پریانکا چوپڑا کو ’پلاسٹک چوپڑا‘ کہا جاتا تھا اور اداکارہ نے اس کی حقیقت بھی بیان کی تھی۔ انہوں نے ایک مرتبہ بتایا تھا کہ ’مجھے سانس لینے میں اکثر تکلیف ہوتی تھی۔ ایسی تکلیف کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ میں نے ایک ڈاکٹر سے رجوع کیا اور انہوں نے میری ناک میں (POLYP) دریافت کیا جسے فوری طور پر نکالنے کی ضرورت تھی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اس کے لیے میں نے سرجری کروائی جس کے بعد میری ناک بالکل بدل گئی، جب ڈاکٹر نے ناک پر سے پٹی ہٹائی تو میں اور والدہ ناک دیکھ کر حیران رہ گئے۔

’ایسا لگ رہا تھا جیسے میری اصل ناک چلی گئی۔ اس کی وجہ سے میرا چہرہ بھی تبدیل ہوگیا تھا۔ مجھے ایسا لگا رہا تھا جیسے یہ میں نہیں ہوں۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے ساتھ ایسا ہوگا۔ غلط سرجری کے بعد میڈیا مجھے ’پلاسٹک چوپڑا‘ پکارنے لگا تھا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں