اشتہار

اروشی روٹیلا کس مشہور اداکارہ کی بائیوپک میں مرکزی کردار ادا کریں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ اروشی روٹیلا نے انڈسٹری کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ پروین بابی کی بائیوپک کا حصہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کو فرانس میں ہونے والے 76ویں کانز فلم فیسٹیول میں دیکھا گیا جہاں وہ خوبصورت لباس کے ساتھ نظر آئیں۔

کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ سے پروین بابی کی بائیوپک سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی اور کہا کہ آپ نے ٹھیک سنا ہے، میں ان کی بائیوپک میں مرکزی کردار نبھاؤں گی۔

- Advertisement -

متعلقہ: خاندانی نام غلط کیوں لیا؟ اروشی روٹیلا مداح پر برس پڑیں

اروشی روٹیلا کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ میں دنیا کا سب سے نمایاں فلمی فیسٹیول ہے، منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

فرانس روانگی سے قبل اروشی روٹیلا کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں انہوں نے فوٹوگرافرز کیلیے پوز بھی دیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں