14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

خاندانی نام غلط کیوں لیا؟ اروشی روٹیلا مداح پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ اروشی روٹیلا نے خاندانی نام غلط لینے پر کرکٹر رشبھ پنت کے مداح کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اروشی روٹیلا نے آج انسٹاگرام پر کرکٹر رشبھ پنٹ کے ایک پُرستار کی مختصر ویڈیو شیئر کی جو گزشتہ ماہ 24 اپریل کو ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں مداح نے کرکٹر کیلیے پیغام دیا جبکہ اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس نے کہا کہ ’رشبھ پنت کو اپنے پیار کے جال میں پھنسانے والی ’روٹولا‘ کو نہیں چھوڑوں گا۔‘

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران رشبھ پنٹ اور اروشی روٹیلا میں معاشقے کی افواہیں اڑی تھیں۔

مذکورہ ویڈیو تین ہفتے سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد آج بالی وڈ اداکارہ تک پہنچی تو انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے خاندانی نام کو بگاڑنا بند کرو کیونکہ یہ میرے لیے بہت قیمتی ہے۔ خاندانی نام کے معنیٰ ہوتے ہیں، اس میں طاقت اور برکت ہوتی ہے۔‘

اپنی پوسٹ میں انہوں نے ’یہ مضحکہ خیز نہیں‘ اور ’میں اسے پسند نہیں کرتی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں