ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

رنویر الہ آبادیہ نے اروشی روٹیلا کا دل بھی توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ نے ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں نازیبا گفتگو سے معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کا دل بھی توڑ دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا نے رنویر الہ آبادیہ کو نہ صرف انسٹاگرام پر ان فالو کیا بلکہ ان کے ساتھ طے شدہ پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔

اروشی روٹیلا اس وقت اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کی باکس آفس پر کامیابی کا جشن منا رہی ہیں اور اسی سلسلے میں رنویر الہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے والی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع شو نے رنویر الہ آبادیہ کی ذاتی زندگی کو بھی متاثر کر دیا

بالی وڈ اداکارہ کا مذکورہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوٹیوبر کو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں نازیبا گفتگو کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یوٹیوبر کی نازیبا گفتگو پر نہ صرف عام لوگوں اور سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی بلکہ سیاستدانوں، سماجی و فلمی شخصیات نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

نازیبا گفتگو کے بعد رنویر الہ آبادیہ کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا گیا جس کے بعد یوٹیوبر نے ایک ویڈیو بیان میں معافی مانگی۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ میری گفتگو صرف نامناسب ہی نہیں تھی بلکہ یہ مضحکہ خیز بھی نہیں تھی، کامیڈی میری طاقت نہیں ہے میں یہاں صرف معذرت کیلیے آیا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں