جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اروشی روٹیلا نے شاہ رخ خان کے مداحوں کو سرپرائز دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں کو سرپرائز دے کر ان کے دل جیت لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر سُپر اسٹار کی ایک ان دیکھی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان 2 نومبر 2024 کو اپنی 59ویں سالگرہ منائی۔

- Advertisement -

اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’شکریہ شاہ رخ سر۔ آپ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

ویڈیو کلپ میں شاہ رخ خان کو مداحوں کیلیے فلائنگ کس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)

قبل ازیں، سُپر اسٹار نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا مشہور بازو پھیلانے والا پوز دیا۔

’کنگ خان‘ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میری شام کو خاص بنانے کیلیے آپ سب کا شکریہ، ہر اُس شخص کیلیے میری محبت ہے جس نے میری سالگرہ منائی اور اُن کیلیے بھی جو کچھ نہ کر سکے۔

ان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹی سہانا خان اور قریبی دوستوں کے ساتھ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں بالی وڈ اسٹار سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے نظر آئے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے اگلے پروجیکٹ ’کنگ‘ کی تیاری کر رہے ہیں جس میں وہ پہلی بار بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ مزید برآں، وہ فلم ’پٹھان‘ کے سیکوئل کیلیے بھی کام کر رہے ہیں جس میں دپیکا پڈوکون ان کے ساتھ ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں