پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اروشی روٹیلا کے 190 کروڑ کے گھر کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا کی والدہ میرا روٹیلا نے بیٹی کے 190 کروڑ کے گھر میں شفٹ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اروشی روٹیلا آنجہانی ہدایت کار یش چوپڑا کے گھر کے قریب تعمیر کردہ عالیشان بنگلے میں شفٹ ہوگئی ہیں جس کی قیمت 190 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔

اروشی روٹیلا کے گھر کی دعوے کے ساتھ ہی میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اروشی کی زیر غور تصویر ان کے نئے گھر میں لی گئی ہے۔

تاہم اب اداکارہ کی والدہ میرا روٹیلا نے بھارتی میڈیا کی خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

میرا روٹیلا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایسا دن ضرور آئے گا اور تمام چینلز کی دعائیں ضرور قبول ہوں گی۔

واضح رہے کہ اروشی روٹیلا متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اداکارہ اب انڈسٹری کی نامور اداکارہ پروین بابی کی بائیوبک میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں