ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فرحان سعید اور عروہ حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید نے پوسٹ شیئر کرکے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کو دی۔

عروہ حسین نے بیٹی کی پیدائش کی تاریخ 3 جنوری 2024 لکھی ہے جبکہ ننھی پری کا نام انہوں نے ’جہان آرا سعید‘ رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

- Advertisement -

فرحان اور عروہ کو بیٹی کی پیدائش پر خالہ ماورا حسین، شوبز اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں اس معروف جوڑی کی جانب سے پہلے بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا گیا تھا۔

عروہ اور فرحان کی جانب سے 6 اکتوبر کو کی گئی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ‘۔

واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید دسمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں