اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

عروہ حسین کی نئی تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نیلے لباس میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عروہ حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختلف ایموجیز بھی استعمال کیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’ہمیشہ کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’شوہر فرحان سعید کے ساتھ بھی تصویر شیئر کریں۔‘

عروہ حسین کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5.8 ملین ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے گلابی رنگ کے مشرقی لباس میں تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

انہوں نے 2011 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور ڈرامہ سیریل ’خوشبو کا گھر،‘ میری لاڈلی، نیلی زندہ ہے، امانت سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

عروہ حسین نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی۔‘ اور ’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور بطور پروڈیوسر بھی ڈیبیو کیا۔

یاد رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں