تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ گرکر تباہ

واشنگٹن: امریکی ایئرفورس کا جنگی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا، تباہ شدہ جہاز اور اس میں سوار پائلٹ تاحال لاپتہ ہیں، ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگی طیارہ بحیرہ شمال میں گرکرتباہ ہوا، پائلٹ اور طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں، طیارے نے برطانیہ کے شہر سفوک سے اڑان بھری تھی۔

دے ’ایف 15سی‘ طیارہ تربیتی مشن کے تحت پرواز کررہا تھا کہ اس دوران اچانک جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔

امریکی فضائیہ نے طیارہ حادثے کی تصدیق کردی، تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ حادثہ کی وجہ سے پیش آیا، ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ جہاز کی تباہی تکنیکی خرابی کے باعث ہوسکتی ہے۔

امریکا میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ

فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں صرف پائلٹ ہی سوار تھا، بحیرہ شمال کے اطراف ہیلی کاپٹرز کی مدد سے پائلٹ اور طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے، جلد پتا لگ جائے گا۔

خیال رہے کہ حادثے سے متعلق تمام تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد جہاز کی تباہی کے حوالے سے حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں کسی حکومتی ترجمان نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Comments

- Advertisement -