تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یوکرائن تنازعہ: امریکا نے روس پر سنگین الزام عائد کردیا

کیف: یواکرائن تنازعہ پر الزامات کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، امریکا نے روس پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ روس یوکرائن پر حملے کا جھوٹا الزام لگانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے لئے جعلی وڈیو تیار کر کے الزام لگایا جائے گا کہ یوکرائن نے روس پر حملہ کر دیا ہے۔

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ وڈیو میں جعل سازی سے روسی فوجیوں کی ہلاکت بھی دِکھائی جائے گی، روس اسی وڈیو کو بنیاد بنا کر یوکرائن پر حملہ کر دے گا۔

ادھر ترک صدر یوکرائن کا تنازعہ حل کرانے کے لیے متحرک ہوچکے ہیں اور انہوں نے یوکران کا ہنگامی دورہ بھی کیا ہے، کیف پہنچنے پر صدر ولا دی میر زلنسی نے ترک صدر کا پُرتپاک استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرائن میں فوجی مداخلت : برطانیہ نے روس کو دھمکی دے دی

بعد ازاں ترک صدر اور یوکرائنی ہم منصب کی ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میںدونوں ممالک کے باہمی تعاون میں مزید فروغ کے امکانات پر غور کیا گیا اور بین الاقوامی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں طیب اردوان نے واضح کیا کہ ترکی روس اور یوکرائن کے درمیان امن مذاکرات کرانے کے لیے تیار ہے، ترکی تنازعہ کو بڑھانے کے بجائے معاملے کو حل کرنے میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

ادھر نیٹو کا کہنا ہے کہ بیلا روس میں تیس ہزار سے زیادہ روسی افواج کی موجودگی ہو سکتی ہے، یہ انکشاف ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب ترک صدر طیب اردوان نے کیف اور ماسکو کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے مقصد سے ثالثی کی پیش کش کررکھی

اس سے قبل برطانیہ نے بھی روس کو دھمکی دی تھی کہ اگر روس نے یوکرائن پر دوبارہ حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

یا د رہے کہ روس نے مبینہ طور پر یوکرائن کی سرحدوں کے قریب فوجی موجودگی بڑھا رکھی ہے تاہم ماسکو نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -