تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستانی کوششیں قابلِ تعریف ہیں: امریکی سفیر

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ معاشی اور دیگرشعبوں میں گہرے تعلقات کاخواہاں ہے، پاک امریکا تعلقات میں گہرائی اوراقتصادی تعاون چاہتے ہیں اور رواں ماہ صدراوباما سے نتیجہ خیز ملاقات کا منتظرہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں امن و استحکام اورترقی میں اہم کردار ہے، افغانوں کی قیادت میں مفاہمتی عمل میں سہولت فراہم کررہے ہیں، 6 ورکنگ گروپس سے نئے اہداف طے کئے جا رہے ہیں اوراسٹریٹیجک ڈائیلاگ سے کامیابیو ں کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہے۔

ملاقات کے دوران امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ محفوظ اور مستحکم افغانستان پورے خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے، چار ملکی اقدامات افغانستان میں قیام امن کے لئے مفید ثابت ہونگے جب کہ افغانستان میں امن کی بحالی میں پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

Comments

- Advertisement -