The news is by your side.

Advertisement

چین کے بعد امریکہ کا بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے شئیرز خریدنے کیلئے میدان میں

کراچی : چین کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایسکچینج کے شئیرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی۔

ذرائع کے مطابق نیسڈک کا وفد مذاکرات کیلئے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریگا، نیسڈک اور برطانوی فنڈ نے مشترکہ طور پر شئیرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایسکچینج کے شئیرز خریدنے کیلئے میدان میں موجود ہے، لندن اور استنبول اسٹاک مارکیٹ ابتدائی دلچسپی کے بعد پیچھے ہٹ چکی ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شئیرزکی فروخت کا عمل نومبر تک مکمل ہونا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستانی مارکیٹ کے اسٹرٹیجک شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نےجولائی میں چالیس فیصد شیئر کی فروخت کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کو اکیس اکتوبر تک پیشکش جمع کرانی ہیں۔ اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین مارکیٹ ثابت ہورہی ہے، انڈیکس میں رواں سال پچیس فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں