امریکا اور روس نے سفارتی کشیدگی ختم کرتے ہوئے اپنے ممالک میں سفارتی عملے کو بحال کرنے پر اتفاق کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس یوکرین جنگ کے حوالے سے سعودی عرب میں امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جس میں امریکی وزیرخارجہ کی سربراہی میں وفد نے روسی حکام سے ملاقات کی ہے۔
ریاض میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اعلیٰ سطحی ٹیم دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون پر بھی بات کرے گی، واشنگٹن اور ماسکو نے سفارتخانے کے عملےکو بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی حکام کے رویے سے لگتا ہے سنجیدہ بات چیت کیلئے تیار ہیں، یوکرین اور یورپ کوسائیڈلائن نہیں کیا امریکی صدرٹرمپ یوکرین تنازع کےحل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، ٹرمپ دنیا کے واحد رہنما ہیں جو یوکرین کے مسئلےکو حل کر سکتے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے روسی حکام سے آج کی ملاقات کو طویل سفر کا پہلا قدم قرار دیا جب کہ امریکی مشیرقومی سلامتی مائیک والٹز نے کہا کہ ٹرمپ اور پیوٹن کےدرمیان بھی جلد ملاقات ہو گی۔