پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بوئنگ طیاروں سے متعلق امریکا کا اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے پرانے بوئنگ 737 طیاروں کے معائنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے سفارش کی ہے کہ ایئر لائنز بوئنگ 737-900ER جیٹ طیاروں کے دروازوں کا معائنہ کریں۔

یہ سفاریش اس ماہ بوئنگ 737 کے دوران پرواز کیبن سے کھڑکی نکلنے کے واقعے کی روشنی میں کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ایک بیان میں ایوی ایشن ریگولیٹر نے کہا کہ آپریٹرز کو ایک ویڈیو معائنہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دروازے کے پلگ کو کسی بھی حرکت سے روکا گیا ہے۔

طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے 737 MAX طیاروں کے معیار کے اضافی معائنے کا اعلان کیا ہے۔

تجارتی طیاروں کے ڈویژن کے سربراہ کے مطابق بوئنگ نے کہا ہے کہ وہ اس ماہ کے شروع میں الاسکا ایئر لائنز MAX 9 میں کیبن پینل کی کھڑکی دوران پرواز نکلنے کے بعد 737 MAX طیاروں کے معیار کے معائنے میں مزید اضافہ کرے گا۔

واضح رہے کہ FAA نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی مسافروں کی حفاظت کے لیے FAA بوئنگ 737-9 MAX کو اس وقت تک گراؤنڈ رکھے گا جب تک کہ وسیع معائنہ اور دیکھ بھال نہیں کی جاتی اور معائنے کے ڈیٹا کا جائزہ نہیں لیا جاتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں