منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

خام تیل کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوگا، امریکی بینک

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : گزشتہ ڈیرھ سال سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی کا شکار ہیں، یہاں تک کے خام تیل کی فی بیرل قیمت بیس ڈالر تک گر جانے کی پیش گوئی کی گئی۔ تاہم اب صورت حال میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے۔

امریکی بینک بارکلیز کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں توقعات سے زیادہ تیزی سے اضافہ ہوگا، بارکلیز کے مطابق سال دوہزار بیس تک خام تیل کی قیمت ایک بار پھر سو ڈالر کے لگ بھگ ہوجائے گی۔

امریکی بینک کے مطابق خام تیل کی قیمت آئندہ سال میں تریسٹھ ڈالر ، سال دوہزار انیس میں تیراسی ڈالر فی بیرل ہوجائے گی، معاشی تجریہ کاروں کے مطابق چین کی معاشی سست روی کے معدوم ہوتے اثرات اور ایرانی تیل کی آمد سے خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں میں استحکام آئے گا.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں