منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

بدلہ لینے کے ایرانی اعلان کے بعد امریکی اڈے پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے دمشق حملے کا بدلہ لینے کے عزم کے چند گھنٹے بعد عراق میں امریکی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔

ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے عراق میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تہران نے بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنی ایلیٹ فورسز کی رہائش گاہ پر ہونے والے مہلک حملے کے لیے اسرائیل کو مورد الزام ٹھہرایا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے کہا کہ اس حملے میں ایک عراقی اور ممکنہ امریکی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سینٹکام نے X پر کہا کہ مغربی عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کی طرف سے الاسد ایئربیس کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد بیلسٹک میزائل اور راکٹ داغے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر پراجیکٹائل کو بیس کے فضائی دفاعی نظام نے روکا تھا لیکن باقیوں کا اثر بیس پر پڑا ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شام میں پاسدارن انقلاب کے فوجی کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے پاسداران انقلا ب کے اہلکاروں پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ دہشت گردانہ اقدام کیا گیا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان جنایات اور بزدلانہ اقدامات کا ہرحال میں جواب دیا جائے گا، یہ حملے غاصب حکومت کی شکست کی دلیل ہیں، صہیونی حکومت اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل فوج کے حملے میں پاسداران انقلاب کے پانچ ملٹری مشیر جاں بحق ہو ئے، اسرائیلی فوج نے چار منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین

مزید خبریں