تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

امریکا: سیاہ فام نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد

واشنگٹن : امریکی عدالت نے سیاہ فام نوجوان احمد کے قتل میں ملوث تین سفید فام امریکیوں پر فرد جرم عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری برونسک میں عدالت نے سیاہ فام نوجوان کے بہیمانہ قتل کیس کی سماعت کی، جس میں مسلسل 10 گھنٹے مشورے کے بعد ملوث تین ملزمان کو قصور وار قرار دیدیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ تینوں سفید فام مجرموں کو آئندہ برس فروری میں سزا سنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ مجرم قرار پانے والے سفید فام افراد نے 2019 میں احمد آربری نامی سیاہ فام نوجوان کو سڑک پر سرعام گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

امریکا میں سیاہ فام افراد کے خلاف سفید فام بالا دستی کے واقعات جاری تھے جس کے باعث احمد آربری کے قتل سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع ہوگئی اور احمد آربری کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا سنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -