پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلااگلر نے ملاقات کی، اس موقع پر علاقائی سیکیورٹی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور انجیلااگلر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغانستان میں جاری امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

آرمی چیف سے ملاقات کے دوران امریکی ناظم الامور انجیلااگلر نے افغان امن مشترکہ کاز کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

خیال رہے کہ افغان امن عمل میں امریکا اس سے قبل بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کرتا رہا ہے۔ پاکستان نے خطے کی سلامتی کے لیے ہمشیہ بات چیت کے عمل پر زور دیا۔

رواں سال اگست میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر طالبان کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور افغان امن عمل سے متعلق بات چیت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں