اشتہار

چین اور امریکا کے درمیان 253.5 بلین ڈالر کے تجارتی معاہدے پر دستخط

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً دو سو پچاس بلین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے چین کے دورے کے دوران دونوں ممالک کئی بڑی کمپنیوں کے مابین بیجنگ میں ہونے والی تجارتی معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی ، دونوں ممالک نے دو سو تیریپن بلین ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے۔

- Advertisement -

معاہدوں میں چینی سویابین کی درآمد،اور لاسکاسےایل این جی کی برآمد بھی شامل ہے۔

چینی صدر نے ڈونلد ٹرمپ کے چین کے دورے کو کامیاب اورتاریخی قراردیتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون سے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر نے شمالی کوریاکاتنازع حل کرنےکیلیے چین کو اقدامات تیز کرنے پر زور دیا اور کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو چین کی منڈیوں تک زیادہ رسائی ملنی چاہیے۔

تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کئی بار چینی صدر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "بہت خاص شخص” قرار دیا، اور کہا کہ ہم مل کر دونوں ملکوں کے درمیان تجارت متوازن بنائیں گے جس کا دونوں قوموں کو بہت فائدہ ہوگا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں چینی صدر نے تقریب کا اہتمام کیا ، مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ نے امریکی صدر کو چین کے سرکاری دورہ کے دوران ڈونلڈ اور ان میلانیہ کو بیجنگ میں پیلس میوزیم یا شہر ممنوعہ میں چائے پر مدعو کیا،اور تاریخی مقامات کی سیر کرائی۔

پیلس میوزیم یاشہر ممنوعہ جو ننگ بادشاہت اور چنگ بادشاہت کے دوران چین کے شاہی خاندانوں کی سابق رہائشگاہ ہے،جہاں پر شاہی خاندان سے متعلق استعمال کی اشیاء رکھی گئی ہیں،پیلس میوزیم قومی،تاریخی اور یونیسکو کے عالمی ورثے کا مقام ہے،یہ قریباً 72ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

امریکی صدر کیلئے اوپیرا کی تقریب بھی سجائی گئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں