تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکاچین تجارتی کشیدگی، امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو 162ارب ڈالرز کا نقصان

واشنگٹن : امریکا چین کی تجارتی کشیدگی کے باعث بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑے نقصان کا سامنا ہے ، ایپل، فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایمزون اور ایلفابیٹ کی حصص کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ کے منفی اثرات نمایاں ہونے لگے، بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑے نقصانات کا سامنا ہے۔

ایپل،فیس بک،مائیکروسافٹ، ایمزون اورایلفابیٹ کی حصص کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی طور سرمایہ کاروں کے 162ارب ڈالرز ڈوب گئے۔

سب سےزیادہ کمی ایپل کےحصص میں پانچ اعشاریہ تین فیصدکی ہوئی ، امریکی کمپنی ایپل کے چین سے کاروباری تعلقات کافی مضبوط ہیں جس کےباعث یہ کمپنی زیادہ متاثرہوئی ہے جبکہ فیس بک کےحصص میں چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ٹیکنالوجی حصص میں کمی کا یہ سلسلہ گزشتہ ہفتےکےاختتام سے شروع ہوا، شئیرز کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی ہے۔

یاد رہے امریکہ نے چینی مصنوعات پر یکم ستمبر سے مزید دس فیصد ٹریف بڑھانے کا اعلان کیا ہے اس کےعلاوہ چین کی جانب سےکرنسی کی قدر میں کمی کے بھی منفی اثرات مرتب ہوئےہیں۔

مزید پڑھیں : چین کا امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کے جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں مزید کمی کی تو اس کا اثر ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں تک آٗئے گا اور ہوسکتا ہے انہیں بھی اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کرنا پڑے۔

Comments

- Advertisement -