منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

افغان طالبان نے ایک اور امریکی شہری کو رہا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کابل : افغان طالبان نے ایک اور امریکی شہری کو رہا کردیا، امریکی خاتون فائی ہال کو گزشتہ ماہ افغانستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان میں قید ہونے والی امریکی شہری فائی ہال کو رہا کردیا ہے ان کو برطانوی جوڑے، باربی اور پیٹر رینالڈز کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے بتایا ہے کہ مذکورہ امریکی خاتون فائی ہال کو کابل میں قطر کے سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا ہے جنہیں جلد ہی امریکا روانہ کردیا جائے گا۔

گارڈین کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون شہری کو جمعرات کو عدالتی حکم پر رہا کیا گیا ہے۔ خاتون کی رہائی میں قطری حکام  نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فائی ہال رواں سال فروری سے افغان طالبان کی حراست میں تھیں۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس پیش رفت کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی گئی اور زلمے خلیل زاد نے بھی تفصیل نہیں بتائی تاہم امریکی خاتون کی رہائی سے متعلق زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فائی ہال کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دو عرب شخصیات کے ساتھ موجود ہیں۔

اس خبر کے حوالے تاحال امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز "ٹرتھ سوشل” پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں فائی ہال نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مسٹر صدر، میں نے آپ کو دو بار ووٹ دیا میں بہت خوش ہوں کہ آپ دوبارہ صدارت کے منصب پر فائز ہیں، مجھے گھر واپس لانے کا شکریہ۔ مجھے اپنے امریکی شہری ہونے پر پہلے سے زیادہ فخر محسوس ہورہا ہے۔

اس ویڈیو کے جواب میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’’شکریہ فے‘‘ آپ کے الفاظ میرے لیے باعثِ اعزاز ہیں!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں