تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

امریکی کمپنی نے توانائی کے حصول کیلئے بڑا منصوبہ بنالیا

انرجی کمپنی نے زیادہ توانائی کے حصول کےلیے زمین میں پہلے سے کہیں زیادہ گہرائی میں کھدائی کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی انرجی کمپنی نے زمین سے قدرتی جیوتھرمل توانائی کے حصول کیلئے میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تیار کردہ ٹیکنالوجی پر مبنی ڈرلنگ کے ابتدائی طریقوں کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔

کمپنی نے واضح کیا کہ وہ زمین کے مرکز میں پہلے سے کہیں زیادہ گہرائی تک ڈرل کرنا چاہتی ہے، جہاں چٹان کا درجہ حرارت تقریباً 932 ڈگری فارن ہائٹ یا 500 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انسان نے صرف 40 ہزار 318 فٹ تک گہرائی کی تھی جس میں تقریباً 20 سال لگے تھے مگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے امریکی کمپنی کوئیز انرجی صرف 100 دنوں میں ساڑھے چالیس ہزار فٹ سے زائد گہری کھدائی کرسکتی ہے۔

کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ جیوتھرمل توانائی تک رسائی “ایک ایسا حل ہے جو 95 فیصد انسانیت کے لیے کام کر سکتا ہے۔

کمپنی کے طویل المدتی منصوبوں میں 2026 تک بجلی پیدا کرنے والا ورکنگ سسٹم ہونا شامل ہے جب کہ 2028 تک کوئلے سے چلنے والے پاور اسٹیشنوں کو بھاپ سے چلنے کی سہولیات فراہم کرنے کی امید ہے۔

Comments

- Advertisement -