اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

مسلمانوں کیخلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز رویے کیخلاف کانگریس میں بل پیش

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز رویے کےخلاف کانگریس میں بل آگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے خلاف تعصبانہ رویے پر کانگریس میں بل پیش کردیا گیا، بل اکہتر ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کی جانب سے پیش کیا گیا۔

کانگریس میں پیش کردہ بل میں نفرت انگیز تقریر اور مسلم امریکیوں کے خلاف نفرت کی بنیاد پر جرم کرنے والوں کو اعلانیہ مجرم قرار دینے کے لیے کہا گیا ہے اور مسلمانوں کے خلاف تشدد اور تعصب کے علاوہ نفرت انگیز الفاظ کی مذمت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

بل میں کانگریس کی جانب سے مسلمان مخالف نفرت انگیز جرائم کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔ نفرت کی بنیاد پر تشدد، نذر آتش کئے جانے اور مساجد کو نشانہ بنانے کے ذمہ داروں کو مجرم قرار دیا گیا۔ امریکی معاشرے کی تعمیر میں مسلمان برادری کے کردار کا اعتراف کیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ مسلمانوں سمیت تمام شہریوں کے حقوق اور شہری آزادی کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلفورنیا فائرنگ اور امریکی صدارت کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈونلڈٹرمپ کےاسلام مخالف بیانات کے بعد امریکہ میں مسلمانوں کےخلاف نفرت اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں