تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

آرمی چیف سے امریکی کانگریس رکن کی ملاقات : سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار، تعاون کی پیشکش

امریکی کانگریس وویمن رکن شیلا جیکسن نے آرمی سے ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کانگریس وویمن شیلا جیکسن لی کی ملاقات ہوئی‌۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سلامتی صورتحال اورباہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں امریکی رکن کانگریس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے نقصانات پراہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

انہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کیلئے امریکی عوام کی حمایت کی بھی پیشکش کی۔

امریکی رکن کانگریس نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہتے ہوئے ہرسطح پرتعاون بڑھانے کیلئے عزم کااعادہ بھی کیا۔

آرمی چیف نے امریکی تعاون پر وفد سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی مددمتاثرین کی بحالی میں اہم ثابت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -