بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

امریکی کرکٹ ٹیم نے بھارت کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی نو آموز کرکٹ ٹیم نے کم سے کم رنز کا کامیابی سے دفاع کر کے بھارتی ٹیم کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر لیا۔

یو اے ای میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں امریکا کی ٹیم نے 122 رنز کا کامیابی سے دفاع کیا اور عمان کو 65 رنز پر ڈھیر کر کے 57 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، جب اس نے 1985 میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف 125 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو 87 رنز پر آؤٹ کر کے کامیابی سمیٹی تھی۔

اس کے علاوہ امریکا عمان میچ کی خاص بات یہ بھی رہی کہ 14 سال بعد کسی میچ میں فاسٹ بولر نے ایک بھی گیند نہیں کی۔

اس سے قبل 2011 میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ میں اسپنرز نے 19 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ایک رن آؤٹ ہوا تھا۔

امریکی ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نوستھش کینجیج نے 7.3 اوورز میں صرف 11 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں