ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

امریکا سے بھارتیوں کی ملک بدری، کانگریس نے مودی کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا سے ہزاروں کی تعداد میں بھارتیوں کی ملک بدری پر کانگریس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس نے غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ ایسے سلوک اور غیر اخلاقی رویہ پر مودی کی خاموشی پر سوال اُٹھاتے ہوئے پوچھا کہ آخر وہ ایسا کیوں ہونے دے رہے ہیں؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی مہاجرین کے ساتھ ایسا رویہ ملک کی بے عزتی ہے۔

کانگریس نے سوال کیا کہ بھارتیوں کو وطن بھیجنے کے بجائے آخر پناما کیوں بھیجا جا رہا ہے؟ اور مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا معاہدہ کیا؟

انہوں نے مودی سے سوال کیا کہ ہمارے شہریوں کے ساتھ اس طرح غیر انسانی سلوک کس طرح ہونے دے رہے ہیں؟ کانگریس لیڈر نے کہا کہ امریکہ سے ہندوستانی شہریوں کو اس طرح نکالا جانا ملک کی بہت بڑی بے عزتی کا سبب بن رہا ہے۔

کے سی وینوگوپال کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہندوستانیوں کو بے حد غیر انسانی طریقے سے ملک واپس بھیجا۔ ہمارے لوگوں کو ہتھکڑی اور بیڑیوں سے جکڑ کر ملک بدر کیا گیا۔ سکھ بھائیوں کی پگڑی تک اتروا دی گئی۔

اب اسی سے جڑی یہ خبر آ رہی ہے کہ امریکہ نے ہندوستانیوں کو جہاز میں بھر کر پناما روانہ کردیا ہے، جہاں بھارتیوں کو قید رکھا گیا ہے، ان کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے۔ فون چھین لیے، وکیلوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

بھارت میں ایک اور 168 سال پرانی تاریخی مسجد شہید

مگر اس ساری صورتحال کے باوجود مودی اور ان کی حکومت کو اپنے ملک کے باشندوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ مودی بھارتی باشندوں کی بے عزتی، ملک بدری پر کچھ کہہ رہے ہیں اور نہ ہی انھیں محفوظ واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کو تیار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں