جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امریکی سفارتی عملہ اسلام آباد سے وطن لوٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کورونا وائرس پھیلنے کے باعث امریکی سفارتکار وطن واپس روانہ ہوگئے، امریکی شہریوں اور ایمرجنسی ویزا درخواست گزاروں کو سفارتی سروس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سفارتی اسٹاف اور اہلخانہ کو وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے 14مارچ کو رضاکارانہ واپسی کی اجازت دی تھی جس کے بعد 22 مارچ کو سفارتی اسٹاف نجی پرواز سے وطن واپس روانہ ہو گیا۔

امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ 75 رکنی دستہ نجی ایئرلائن کی پرواز سے جارجیا روانہ ہوگیا ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکی شہریوں کو واپسی کیلئے دستیاب آپشنز کی اطلاع فراہم کرتے رہیں گے جب کہ امریکی شہریوں اور ایمرجنسی ویزا درخواست والوں کو سفارتخانہ سروس فراہم کرتا رہےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں