کراچی : انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان جاری ہے ، ڈالر مزید 76 پیسے سستا ہو کر 170 سے بھی نیچے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی آج پانچوے روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں مستحکم رہی ، روپے کے مقابلے میں ڈالر 76 پیسے سستا ہو کر169 روپے 70 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 5 روپے ستاون پیسے اضافہ ہو چکا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ستر روپے چوؤن پیسے پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے ڈالر ستائیس اکتوبر کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو پچہتر روپے ستائیس پیسے تک چلا گیا تھا۔
واضح رہے سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، سعودی عرب 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی سپورٹ میں بھی دے رہا ہے۔