کراچی : پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام برقرار ہے ، امریکی ڈالر ایک روپے 38 پیسے کم ہو کر 213 روپے 21 پیسے پرآگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 28 پیسے کم ہو کر 213 روپے21 پیسے پر آگیا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر213 روپے 59 پیسے پر فروخت کر رہے ہیں۔
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر2 روپے سستا ہو کر 211 سے 213 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کم ہے اور سپلائی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
گذشتہ ہفتے محرم کی تعطیلات کی وجہ سے تین روز کاروبار ہوا تھا ، ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8.55 روپے سستا ہوا اور 224.04 روپے گرکر 215.49 روپے پر بند ہوا ۔
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ہفتے کے دوران نمایاں کمی ہوئی اور ڈالر 9روہے سستا ہو کر 222 روپے سے گھٹ کر 213 روپے تک گر گیا۔