اشتہار

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی، ایک دن میں 4 روپے مہنگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 3.78 روپے مہنگا ہوکر 283 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اڑان تھم نہ سکی، آج بھی ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 2.09 روپے مہنگا ہوا اور 281.35 روپے پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز کا کہنا تھا کہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر 281 روپے پچاس پیسے پر فروخت کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہو کر 287 روپے میں فروخت ہوا۔

کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 3.78روپے مہنگا ہو کر 283.04روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر4 روپےمہنگا ہوکر 290 روپے میں فروخت ہوا اور بینکوں نےدرآمدکنندگان کوڈالر 283.50روپےمیں فروخت کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی رسد کے مقابلے میں طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر ایک روپے سڑسٹھ پیسے مہنگا ہو کر دوسو اناسی روپے چھبیس پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ بینکوں کی جانب سے درآمد کنندگان کو ڈالر دوسو اناسی روپے پچھتر پیسے تک میں فروخت کیا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر دو روپیہ مہنگا ہو کر 286 روپے پر فروخت ہو تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں